تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیےاور درود وسلام ہو نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) پراور ان کی تمام آل و اصحاب پر ۔ یہ ایک مختصر سی کتاب ہے، اس میں مختلف اقسام کی جامع دعائیں (اللہ تعالیٰ کی حمد، قرآنی دعائیں، مسنون دعائیں، شرعی دَم اور صبح و شام کے اذکار) ہیں۔میں نے کوشش کی ہے کہ صحیح دعائیں ہی اس میں شامل کروں، تاکہ مسلمان قرآن و سنت کے مطابق وہ دعائیں مانگنے کی کوشش کریں، جو سراپا خیر ہی خیر ہیں۔ میں نے تمام دعاؤں کو عربی زبان میں لکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا (اردو) زبان میں ترجمہ تحریر کرا دیا ۔کتاب کے آخر میں دعاؤں سے متعلقہ صحیح احادیث کی تخر یج ذکر کی ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس عمل کو خالص اپنی ذات کے لیے قبول فرمائے اور درود و سلاام ہو نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) اور ان کی تمام آل پر اور تمام صحابہ کرام پر۔
ڈاکٹر عبد اللہ بن حمود الفریح