۱٨

«اللَّهُمَّ بِعِلْمِكَ الْغَيْبَ، وَقُدْرَتِكَ عَلَى الْخَلْقِ، أَحْيِنِي مَا عَلِمْتَ الْحَيَاةَ خَيْرًا لِي، وَتَوَفَّنِي إِذَا عَلِمْتَ الْوَفَاةَ خَيْرًا لِي، وَأَسْأَلُكَ خَشْيَتَكَ فِي الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، وَكَلِمَةَ الْإِخْلَاصِ فِي الرِّضَا وَالْغَضَبِ، وَأَسْأَلُكَ نَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَقُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَنْقَطِعُ، وَأَسْأَلُكَ الرِّضَاءَ بِالْقَضَاءِ، وَبَرْدَ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَلَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ، وَالشَّوْقَ إِلَى لِقَائِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَفِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، اللَّهُمَّ زَيِّنَّا بِزِينَةِ الْإِيمَانِ، وَاجْعَلْنَا هُدَاةً مُهْتَدِينَ»

اے اللہ! اپنے علم غیب اورمخلوق پر قدرت کے سبب مجھے اس وقت تک زندہ رکھ،جب تک تیرے علم میں زندگی میرے لیے بہتر ہو، اورجب تیرے علم میں وفات بہتر ہو،تو مجھے وفات دےدے، اوراے اللہ! میں تجھ سے خلوت وجلوت میں آپ کی خشیت کا سوال کرتا ہوں،خوشی و ناراضی کے موقعہ پر کلمہ اخلاص مانگتا ہوں، اور تجھ سے ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں، جو کبھی ختم نہ ہوں، اور آنکھوں کی ایسی ٹھنڈک کا سوال کرتا ہوں جو منقطع نہ ہو، اورتیرے فیصلہ پر تسلیم ورضا  کا سوال کرتا ہوں، اورموت کے بعد پر لطف زندگی کا سوال کرتا ہوں، اورتیرے دیدار کی لذت اورتیری ملاقات کا شوق مانگتا ہوں، اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں تکلیف دہ مصیبت سے،گمراہ کرنے والی بلا سے،اے اللہ! ہمیں ایمان کی زینت سے آراستہ فرما اورہمیں ہدایت یافتہ راہ نمابنا۔

18/19