«اللهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا تَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ، وَمَنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، وَمَنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ عَلَيْنَا مَصَائِبَ الدُّنْيَا، اللهُمَّ أَمْتِعْنَا بِأَسْمَاعِنَا، وَأَبْصَارِنَا، وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا، وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمْنَا، وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْثَرَ هَمِّنَا، وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا»
اے اللہ،ہمیں اپنا خوف عطا فرما، جس سے تو ہمارے اورگناہوں کے درمیان رکاوٹ بن جائے اورایسی طاعت عطا فرما، جو ہمیں تیری جنت میں پہنچادے،اورایسا یقین جس سے دنیا کی مصیبتیں آسان ہوجائیں اورجب تک تو ہمیں زندہ رکھے، ہمارے کان،ہماری آنکھ اورہماری قوت سے ہمیں فائدہ عطا فرما اوراس کے خیر کو ہمارے بعد بھی باقی رکھ، اور ہم پر جو ظلم کرے اس سے ہمارا بدلہ لے۔ جو ہم سے دشمنی رکھے اس پر ہمیں غلبہ دے، اور ہمیں دین کے امور میں آزمائش میں مبتلا نہ فرما اوردنیا کو ہمارا مقصود اعظم اور ہماری خواہش کا منزل مقصودنہ بنا اور جو ہم پر نامہربان ہو اس کو ہمارا حاکم نہ بنا۔