٨

«اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ، وَلَكَ الحَمْدُ أَنْتَ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، أَنْتَ الحَقُّ، وَقَوْلُكَ الحَقُّ، وَوَعْدُكَ الحَقُّ، وَلِقَاؤُكَ الحَقُّ، وَالجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، (وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ) وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، (وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ) وَإِلَيْكَ خَاصَمْتُ، وَبِكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَأَسْرَرْتُ وَأَعْلَنْتُ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، (أَنْتَ المُقَدِّمُ، وَأَنْتَ المُؤَخِّرُ) لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ»

اے اللہ ! اےہمارے پرودگار! تعریفیں ساری آپ ہی کے لیے ہیں، آپ ہی آسمانوں اور زمین کو قائم رکھنے والےہیں اور آپ کے لیے ہی تعریف ہے کہ آپ آسمانوں، زمیں اوران دونوں میں جو کوئی بھی ہے، کے پروردگار ہیں اور آپ ہی کےلیے تعریف ہے کہ آپ آسمانوں، زمین اور ان دونوں میں جوکوئی ہے، اس کا نور ہیں، آپ ہی حق ہیں اور آپ کا وعدہ حق ہےاور آپ کی بات حق ہےاور آپ سے ملاقات حق ہےاور جنت حق ہے اور آگ حق ہے، اور تمام انبیاء حق ہیں اور حضرت محمد (صلی الله علیه وسلم) حق ہیں اور قیامت حق ہے، اے اللہ ! میں آپ ہی کےتابع ہو گیا اور آپ ہی پر میں نے بھروسہ کیا اور آپ ہی پر ایمان لایااور آپ ہی کی طرف میں نے رجوع کیا، اور آپ ہی کی مدد کے ساتھ (دشمن ) سے جھگڑا کیا اور آپ ہی کی طرف فیصلہ لے کر آیا، پس آپ میرے وہ سب گناہ بخش دیں، جو میں نے پہلے کیےاور جو بعد میں کیے اور جو میں نے چھپا کر کیے اور جو میں نے لوگوں کے سامنےکیے اور جو گناہ آپ کے علم میں ہیں، آپ ہی آگے کرنے والے ہیں اور آپ ہی پیچھے کرنے والے ہیں، آپ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔

8/24