۱

اے مسلم! آپ اپنے رب کی بارگاہ کےفقیر ہو۔۔۔ وہ بہت بڑا غنی ہے ۔آپ کی خدمت میں چند مسنون دعائیں ہیں ۔۔۔ خلوص دل سے یہ دعائیں مانگنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کر لیجیے ۔۔۔یہ ہر قسم کی خیر کے لیے جامع دعائیں ہیں، ان میں سے جتنی ہوسکیں، زبانی یاد کر لیجیے ۔ کتنی ایسی دعائیں ہیں، جو آپ کے تمام تر مقاصد کے لیے کافی ہیں، کیوں کہ یہ دعائیں اپنے قلیل لفظوں کے دامن میں بہت وسیع تر معانی لیے ہوئے ہیں، یہ دعائیں آپ کا کچھ (مال اور وقت)بھی نہیں لیں گی، ہاں !مگر دل کی حضوری اور اپنے رب کے سامنے گڑگڑا کر مانگنے کی ضرورت ہے۔

1/1