دم کرنے کے لیے جن شرائط اور تنبیہات کی رعایت ضروری ہے، وہ مندرجہ ذیل ہیں:
1- دم قرآن و سنت سے ثابت ہو،نیز شرک وبدعت اور حرام اشیاء سے پاک ہو، چاہے اس کا تعلق طریقے سے ہو یا الفاظ سے ہو ۔
2- مومن بندے کاا للہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق ہو اور اسی پر بھروسہ ہواور وہ یہ بات بھی جانتا ہو کہ دم صرف ایک سبب ہے،اللہ کے حکم کے بغیر اس کی کوئی تاثیر نہیں۔
3- دم صرف تجربہ کرنے کے لیے نہ کرے، بلکہ یہ ضروری ہے کہ مومن اس کی تاثیر پر پورا یقین رکھے، لہٰذا دم کرنے والے اور کرانے والےکا اس پر کی تاثیر پر اور اس سے شفاء یابی پر یقین کامل ہو۔
4- قرآن کریم کی ساری کی ساری آیات میں شفاء ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:’’ہم نے ایسا قرآن نازل کیا جوشفاکے ساتھ ساتھ مومنین کے لیے باعث رحمت ہے‘‘۔
5- بہتر ہے کہ مریض خود اپنے آپ کو دم کیوں کہ یہ بات اس کے لیے زیادہ نفع مند ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا اپنے رب کے سامنے اپنے ضرورت و حاجت پیش کرنے میں زیادہ اظہار ہے،کیوں کہ حضوری قلب اور اخلاص نیت کی دم میں بڑی تاثیر میں ہے۔