(أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أسْأَلُكَ خَيْرِ مَا فِي هَذَه الْليلة، وَخَيْر مَا بعدِها، وَأَعُوذُ بِك مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذه الليلة، وَشَر مَا بَعْدِها، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَسُوءِ الْكِبَرِ، وَفِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ الْقَبْر)
ہم نے شام کی اور اللہ کی بادشاہت (کائنات وغیرہ)نے شام کی، تمام تعریفات اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں،وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیےبادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے اس رات کی بھلائی اور جو اس کے بعد بھلائی ہے، کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس رات کے شر اور جو اس کے بعد شر ہے، سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں سستی، اور برےبڑھاپے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں آگ میں اور قبر میں عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔