٩
دعا اللہ تعالیٰ کی ثنا اور رسول اللہ (صلی الله علیه وسلم) کے درود پر مشتمل ہو، بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا بندہ اس کی حمد و ثنا میں مصروف ہے۔انسان کو چاہیےکہ وہ اللہ تعالیٰ کی حمد وثناسے اس کی عبادت بجا لائے، اگر وہ ایسا نہیں کرے گا، تو اللہ اپنے بندوں سے بے نیاز ہے۔
بخاری ومسلم میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی الله علیه وسلم) نے فرمایا: ’’کوئی شخص ایسا نہیں، جس کو اللہ تعالی سے زیادہ اپنی تعریف کرنا پسند ہو، اسی وجہ سے اللہ تعالی نے اپنی تعریف کی ہے‘‘۔