٨
پوشیدہ دعا کرنا:
ارشاد ربانی ہے: ’’تم اپنے رب کو آہ زاری کرتے ہوئے اور چپکے چپکے پکارو‘‘۔سورہ الأعراف: 55۔
پوشیدہ طور پر، چھپ کر،آہستہ سے دعا کرنا اخلاص کے زیادہ قریب ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا علیہ السلام کے اس عمل کی تعریف فرمائی ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ’’جب اس نے اپنے رب کو آہستہ آواز سے پکارا‘‘۔ سورہ مریم:: 3۔