دعا کے الفاظ کو بار بار دوہرائے اور آہ وزاری سے اللہ تعالیٰ سے طلب کرے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) کی دعا کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں کہ جب آپ (صلی الله علیه وسلم) بدر کے مقام پر اپنے صحابہ کے ساتھ تھے، آپ نے دعا فرمائی: ’’اے اللہ ! جو آپ نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے، وہ پورا کیجیے، اے اللہ ! آپ نے میرے ساتھ جو وعدہ کیا ہے، وہ مجھے عطا کیجیے۔‘‘ آپ (صلی الله علیه وسلم) یہ الفاظ مسلسل آہ و زاری کے ساتھ کیے جارہے تھے،یہاں تک کہ آپ(صلی الله علیه وسلم) کے شانوں سے آپ (صلی الله علیه وسلم) کی چادر نیچے گر گئی، اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کو یہ کہتے جارہے تھے: اے اللہ کے نبی !آپ کے لیے آپ کے رب کی بارگاہ میں اتنی آہ وزاری کافی ہے۔ (مسلم، حدیث نمبر:1763)
اسی طرح بخاری ومسلم میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں بھی آیا ہے کہ جب نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) نے قبیلہ دوس کے لیےدعا فرمائی:’’اے اللہ! (قبیلہ )دوس کو ہدایت دیجیے اور ان کو اسلام لانے کی توفیق عطا فرما، اے اللہ ! (قبیلہ )دوس کو ہدایت دیجیے اور ان کو اسلام لانے کی توفیق عطا فرما‘‘