٦
اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ کے ساتھ دعا مانگے اور موقعے محل کی مناسبت سے اللہ تعالی کو مختلف ناموں سے پکارے۔ اگر اللہ تعالیٰ سے رزق کے لیے دعا کرے، تو ’’یا رازق‘‘ کہے۔ اگر اللہ تعالیٰ سے اس کی رحمت طلب کرے تو ’’یا رحمن، یا رحیم‘‘ کہے ۔ اگر اللہ تعالیٰ سے عزت طلب کرے تو ’’یا عزیز‘‘ کہے اور اگر اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے تو ’’یا غفور ‘‘کہے، اور اگر اللہ تعالیٰ سے شفاکا طلب گار ہو تو ’’یا شافی‘‘ کہہ کر دعا کرے، اور اسی طرح جو اسم دعا کے ساتھ مناسبت رکھتا ہو،اس سے دعا مانگے۔اللہ تعالی فرماتے ہیں:’’اور اسماء حسنیٰ (اچھے اچھے نام)اللہ ہی کے ہیں،لہٰذا اس کو انہی ناموں سے پکارو‘‘۔ سورہ اعراف:80۔