٥
دعا کرتے وقت اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے گمان کو درست کرے اور دعا کی قبولیت کا پورا یقین رکھےاور دعا کی قبولیت میں جلدی کے درپے نہ رہے، بلکہ اس بات کا یقین رکھے کہ اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول کرے گا ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی الله علیه وسلم) نے ارشاد فرمایا: ’’آدمی کی دعا اس وقت تک لازمی قبول ہوتی ہے،جب تک کہ وہ کسی گناہ کی دعا نہ کرے، یا کسی سے قطع رحمی نہ کرے اور دعا کی قبولیت میں جلدی نہ کرے‘‘، تو آپ سے پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ! دعا کی قبولیت میں جلدی کرنا کیا ہے؟ تو آپ (صلی الله علیه وسلم) نے فرمایا کہ ’’آدمی یہ کہےکہ میں نے بہت دعا کی، بہت دعا کی، مجھے نہیں لگتا کہ اللہ میری دعا کو قبول کرے گا۔دعا کے وقت اس پر حسرت کی یہ کیفیت طاری ہو اور وہ دعا کر رہا ہو‘‘ ۔