۳
دونوں ہاتھ اٹھائے۔
ان دونو ں سنتوں پر حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی یہ حدیث دلالت کرتی ہے ۔ آپ نے فرمایا: مجھے سیدنا عمر ابن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتلایاکہ جب بدر کا دن تھا، تو نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) نے مشرکین کی طرف دیکھا تو وہ ایک ہزار تھے اور صحابہ رضوان اللہ علیہم تین سو تیرہ تھے، تو نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) قبلہ رو ہوئے،پھر اپنے ہاتھ مبارک اٹھائے اور اپنے رب سے دعا مانگنے لگے: ’’اے اللہ! جس کا آپ نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے،اسے پورا کیجیے، اے اللہ! مجھے وہ عطا کر دیجیے، جس کا آپ نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے‘‘۔