۱

جب دعا کرے تو پاک ہو اور وضوکرے، جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہے۔

حدیث شریف میں ہے کہ ابو عامر نے ابو موسیٰ کو کہا کہ وہ نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) سے ان کے لیے دعا کرائیں، تو ابو موسیٰ نے حضور (صلی الله علیه وسلم) کو اس بارے میں بتایا، تو نبی کریم (صلی الله علیه وسلم) نے پانی منگوایا اور اس سے وضو کیا، پھر آپ (صلی الله علیه وسلم) نے اپنے ہاتھ مبارک اٹھائے اور پھر دعا کی:’’ اے اللہ، عبید بن ابو عامر کی مغفرت فرما دیجیے‘‘ یہاں تک کہ میں نے آپ (صلی الله علیه وسلم) کے بغل مبارک کی سفیدی دیکھ لی ، پھر فرمایا: ’’اے اللہ،آپ ان کو قیامت کے دن بہت سی مخلوق سے بلند فرمانا، یا یوں فرمایا کہ تمام لوگوں سے بلند فرمانا‘‘۔

1/10